ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے منتخب و زیر اعظم اور سیا ستدان تھے۔جنہوں نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام میں لایا۔وہ 5جنوری 1928 کو سر شاہنواز بھٹو کے ہاں لاڑ کانہ میں پیدا ہوئے ۔سر شاہنواز بھٹو نا مور سیاستدان اور تحر یک پاکستان کے مر کزی رہنما ؤ ں میں شامل تھے۔ وہ بر صغیر پاک و ہند میں سندھ اور بمبئی کی سیا ست کے
مر کزی ستون سمجھے جا تے تھے۔ بھٹو خاندان سند ھ آنے سے قبل انڈیا کے ضلع حصار کے ایک اہم قصبے سر سا کے ایک گاؤں مو ضع بھٹو میں آباد تھا اور اسی منا سبت سے وہ بھٹو کے نام سے مشہور ہوئے ۔ یہ گاؤں ابھی بھی دریا ئے سر سواتی کے کنا رے آبادہے ۔ سر سا ایک اہم ریلو ے سٹیشن بھی تھااور سکھو ں کے زمانے میں جب دریائے سر سواتی خشک ہو گیا ، اس علا قے کی فصلیں تباہ و بر باد ہو گئیں اور لو گ قحط کا شکار ہو نے لگے تو بھٹو خاندان کے افراد سند ھ کی طرف ہجر ت کر کے لاڑکانہ میں مقیم ہو گئے ۔