ZERO POINT-6

یہ دنیا مجموعہ عجائب ہے اور اس میں ایسے باصلاحیت لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جو تاریخ کے دھارے کو ہی تبدیل کر کے رکھ دیتے ہیں ۔ ایسے باصلاحیت لوگ ہر شعبے میں پیدا ہوتے ہیں ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو آج تاریخ انسانی ہمارے سامنے اپنی تمام تر راعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر نہ ہوتی۔یوں جہدوجہدِ انسانی کے ان عظیم علمبرداروں کو ہم راہنما ، بزنس مین ، کھلاڑی ، وکیل ، فنکار، جاسوس ، قلمکار، منتظم ، مبلغ ، موجد ، استاد ، سیاستدان اور مزدور کے شعبوں میں تقسیم کر سکتے ہیں ۔ان شعبوں میں ایک شعبہ تحریر و تقریر کا بھی ہے جو لوگوں کے ذہنوں کی آبیاری کرتا ہے ۔ زیر نظر کتاب کے مصنف اور ٹی وی کے مشہور اینکر پرسن جاوید چوھدری کا شمار بھی تاریخ ساز افراد میں ہوتا ہے ۔

محترم جاوید چوہدری یکم جنوری1968کو لالہ موسیٰ ، گجرات میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں ایم اے کیا وہ ہمارے ملک کے مشہور صحافی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں میری محدود سی کامیابی کی دو وجوہات ہیں ۔ پہلی یہ کہ میں نے اپناگروپ تلاش کر لیا تھا ۔ میں نے اللہ کے کرم سے اپنی فیلڈ پا لی اور اس کے بعد ان تھک محنت کی ۔ میرے چوبیس گھنٹے آج بھی چار حصوں میں تقسیم ہیں ۔

You might be interested