ZERO POINT-2

کتاب زیرو پوائنٹ- 2کے مصنف محترم جاوید چوھدری یکم جنوری1968ء کو لالہ موسیٰ ، گجرات میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں ایم اے کیا اورپاکستان کے مشہور صحافی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں میری محدود سی کامیابی کی دو وجوہات ہیں ۔ پہلی یہ کہ میں نے اپناگروپ تلاش کر لیا تھا ۔ میں نے اللہ کے کرم سے اپنی فیلڈ پا لی اور اس کے بعد ان تھک محنت کی ۔ میرے چوبیس گھنٹے آج بھی چار حصوں میں تقسیم ہیں ۔ میں چھ گھنٹے سوتا ہوں ۔ چھ گھنٹے مطالعہ کرتا ہوں ۔ چھ گھنٹے لکھنے اور پروگرام کرنے میں صرف کرتا ہوں اور باقی کے چھ گھنٹے اپنی کمپنی کو دیتا ہوں ۔ میرے بھائیوں نے دس سال پہلے برانڈنگ ‘ ایونٹ مینجمنٹ ‘پبلک اور آئی ٹی کی ایک کمپنی بنائی تھی ۔

ان کا ہاتھ بٹاتا ہوں ۔ ہم سب معاشی لحاظ سے ایک آزاد اور مطمئن زندگی گزار رہے ہیں ۔ میرے پاس اللہ کے کرم اور محنت کے سوا کچھ بھی نہیں تھا اور یہ انسان کیلئے وہ اثاثے ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں چھین سکتی کیونکہ دنیا کی  ہسٹری  میں آج تک کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے محنت اور اللہ سے دعا کرنے کا حق نہیں چھین سکا۔ یہی وجہ ہے کہ میں محنت اور دعا کی بدولت آج کامیاب ترین شخص ہوں ۔

You might be interested