Zaheer Ud Din Babar

ظہیر الدین محمد بابر ہندوستان کا مغل بادشاہ تھا جو 1526 سے لیکر1530تک دہلی کے تخت پر براجمان رہا۔ اس نے جرات و بہادری کی بدولت ہندوستان کے بادشاہ ابراہیم لودھی اور ہندو راجا رانا سانگا کو کو پانی پت اور کنواہہ کی لڑائیوں میں شکست دے کر ہندوستان کاغیرمتنازعہ بادشاہ بن گیا ۔ہندوستان کی تاریخ میں اس کو ایک خاص مقام حاصل ہے کیونکہ اس نے مغلیہ خاندان کی سلطنت کی بنیاد رکھی ؛جس نے تقریباًپانچ سو سال تک ہندوستان پر حکومت کی۔

ظہیر الدین بابرکی پید ائش1483میں ہوئی۔وہ ہند و ستان میں مغل سلطنت کا با نی تھا۔اس کی ما ں پیار سے اس کو با بر (شیر)کہتی تھی۔اس کا باپ عمر شیخ مر زا فر غانہ (تر کستان )کا حا کم تھا ۔ وہ اپنے با پ کی طرف سے تیمور ی اور ماں قتلغ نگار خانم کی طرف سے چنگیز خان کی نسل سے تھا۔ اس طرح اس کی ر گوں میں دو بڑے فا تحین کاخون دوڑتاتھا۔

You might be interested