YEMEN

مغربی ایشیا میں واقع جمہوریہ یمن  جزیرہ نما عرب کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔یہ مشرق وسطیٰ کا دوسرا بڑا ملک ہے  جو رقبے کے لحاظ سے  سعودی عرب کے بعد خطے کا سب سے بڑا ملک  بھی ہے۔  2015ء تک اس کا صدر مقام  اور سب  سے بڑا شہر صنعا تھا ؛جو حوثییوں کے قبضہ میں چلا گیا ۔جب کہ اس کا دوسرا بڑا شہر عدن   بھی مجلس انتقالی جنوبی کے زیر کنٹرول ہے   ۔اس کو نسل کا منشور جنوبی یمن کو شمالی یمن سے الگ کرنا ہے ۔ جنوب کے پانچ صوبوں کے الحاق ان کے منشور کا پہلا نکتہ ہے۔

اس کونسل کو “الحراق الجنوبی “بھی کہا جاتا ہے۔اس کونسل کے تمام ممبران سعودی عرب کے حمایت یافتہ ہیں اور اس وقت سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ اس وقت یمن دوحصوں میں تقسیم ہو چکا ہے شمالی یمن اور جنوبی یمن ۔جنوبی یمن پر اس وقت صدر ہادی کی حکومت ہے جو سعودی عرب اور امریکہ کے حمایت یافتہ ہیں ۔جب کہ شمالی یمن پر حوثی قبائل کا قبضہ ہے جن کے قبضہ میں یمن کا سب سے بڑا شہر صنعا بھی ہے۔

You might be interested