YAQUB AL KINDI

یعقوب الکندی مسلم دنیا کے ایک انمول اورعظیم سائنسدان تھے جنہیں عرب دنیا کے پہلے فلاسفر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے وہ بیک  وقت فلسفی ، ریاضی دان ، طبیب اور مو سیقار تھے۔ وہ عراق کے مشہور شہر بصرہ میں 801 میں پیدا ہوئے ۔ اُن کا پورا نام ابو یو سف یعقوب ابن اسحاق ابن الصباح ابن عمران ابن اسما عیل الکندی تھا۔ وہ کوفہ کے گور نرکے بیٹے تھے اوران کا تعلق عرب کے مشہور قبیلے الکندا سے تھا جو کہ ایک شاہی قبیلہ تھا ۔ یہ قبیلہ عرب بھر میں اپنی علمی فضیلت، دولت اور جاہ وجلال کی وجہ سے مشہور تھا۔ 

انہو ں نے ابتدا ئی تعلیم بصرہ سے حا صل کی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے بغداد چلے گئے ۔ بغد اد اس زمانے میں پور ی دنیا کیلئے علمی گہوارہ بن چکا تھا۔ وہاں انہوں نے فلسفہ ، طب، ریاضی ، جیو میٹری ،موسیقی، علم المنا ظر، علم الٰہیات اور علم طبعیات میں ملکہ حا صل کیا۔ انہیں علم حا صل کر نے کے لئے کہیں دور جا نا نہیں پڑا کیو نکہ ان کا اپنا و طن اس زما نے میں علم کا عظیم گہورا تھا۔ لہذا انہوں نے مزکورہ بالا تمام علوم اپنے آبا ئی وطن سے ہی حا صل کئے۔ اُن کی تعلیم کی تکمیل میں مشہور عباسی خلیفہ ما مون الر شید نے بہت اہم کر دار ادا کیا۔

You might be interested