WINNING WITH PEOPLE

دنیا میں خوش و خرم رہنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ دوسروں سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریں۔ بہت سے لوگوں میں قدرتی طور پر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کسی اجنبی سے بھی بہت جلد اچھے تعلقات قائم کرلیتے ہیں اور جنکے ساتھ انکے تعلقات قائم ہوتے ہیں انہیں یہ احساس بھی دلانے میں کامیاب ثابت ہوتے ہیں کہ باہمی دوستی اور اچھے تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں۔

 ماہرین نفسیات کے مطابق انسان فطری تعلقات مل جل کر رہنا چاہتا ہے۔روابط ، رسم و رواج اور تعلقات انسان کو اچھی زندگی کا احساس دلاتے ہیں مگر اسی دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ، جن میں خواتین شامل ہیں ایسے ہوتے ہیں کہ وہ دوستی اور تعلقات پیدا کرنے ، انہیں نبھانے اور مستحکم بنانے میں ہزار کوششوں کے باوجود ناکام ہوجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ اکثر یہ ہوتا ہے کہ انکے تعلقات بنتے بنتے اچانک بگڑ جاتے ہیں۔ان تمام مسائل کا حل جانے کے لیے یہ کتاب امریکہ کے مشہور مصنف جان سی  میکس ویل  کی ایک عمدہ کاوش ہے ۔

اس کتاب میں مصنف نے لوگوں کے ساتھ رہ کر جیتنے کے ضروری اقدامات بیان کرتے ہوئے اپنے قارعین کو بہت سی آسان اور موثر معلومات فراہم کی ہیں ۔ ان کا نچوڑ یہ ہے کہ کسی بھی دوسری چیز کے مقابلے میں تعلقات بنانا اہم کام ہے ۔ ایک اچھا تعلق بنانے اور نبھانے کی صلاحیت زندگی کے ہر معاملے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے۔

Views
Views
Views
Views

You might be interested