انگریزی زبان کے رومانوی شاعر ولیم ورڈزورتھ کے نام سے کون واقف نہیں ۔ وہ اٹھارویں صدی کا ایک بلند پایہ فطرت کا شاعر ہے جس نے فطرت کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا کرانسان اور فطرت کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے۔ اس عظیم شاعر نے اپنی لاتعداد نظموں میں خوبصورتی کو جس انداز میں اجاگر کیا ہے وہ اسی کا خاصا ہے۔ اس کی کئی نظمیں انگریزی بولنے والے ممالک کے تدریسی نصاب میں شامل ہیں۔
ولیم ورڈز وتھ 7 اپریل 1770 ء کو انگلینڈ کی ریاست کمبرلینڈ کے شہر کو کر ماؤتھ میں جون اوراینی کے ہاں پیدا ہوا ۔بچپن میں وہ بدمزاج اورچڑچڑا تھا۔ وہ اکثر اوقات تنہا رہتا تھا ۔عام بچوں کیطرح دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنا پسند نہیں کرتا تھا۔ وہ تنہائی پسند اور مغروربھی تھا۔لیکن وہ نیچر یعنی فطرت سے بہت لگاؤ رکھتا تھا۔
اس لئے اس کی شاعری میں فطرت کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے ۔