WAR AND PEACE

عالمی شہرت پانے والے ناول ”جنگ اور امن“کے لکھنے کی ابتداء1862ء میں ہوئی۔ اس کتاب کو مکمل کرنے میں مصنف لیوٹا لسٹائی کو چھ برس لگے۔اس ناول میں کئی اہم خاندانوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ کتاب میں درج واقعات کے مطابق ناول جنگ اورامن1805میں روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں شروع ہو ا۔س وقت روس پر فرانس کے جنرل نپولین بونا پارٹ کے حملے کا شدید خطرہ تھا اورروس میں زار(شاہی خاندان) کی حکومت تھی۔

فرانس کے بادشاہ نپولین بونا پارٹ نے روس پر حملہ کر کے اس کو تہس نہس کرنے کا پروگرام بنایا جب کہ روس کے اندر کے حالات یہ تھے کہ روسی معاشرہ کاشت کار اور اشرافیہ کلاس میں بٹا ہوا تھا۔

 اس ناول میں شاہی خاندان اور اشرافیہ کلاس کے کرداروں کی بڑی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی اور تمام کرداروں کو ان کی اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ قارعین کے سامنے رکھا گیا ہے یہ ناول 1917سے پہلے کے روس کی تاریخ،تہذیب و تمدن، عادات و اطوار، فیشن اور طبقہ اشرافیہ کے رہن سہن کی بھرپور انداز میں عکاسی کرتا ہے۔

You might be interested