Walid Ibn Abd Al Malik

بنو امیہ کے نامور خلیفہ عبد الملک کا شہرہ آ فا ق بیٹا ولیدبن عبدالملک 688 ء بمطابق 35ھ میں مدینہ میں پیدا ہوا ۔ اس کی والدہ کانام ولیدہ بنت عباس تھاجس کا تعلق ایک مشہور عرب قبیلے بنو حنیفہ سے تھا۔ اس کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے، ولید بن عبد الملک بن مر وان بن حکم بن ابو العا ص بن امیہ بن عبد الشمس۔اس کا قبیلہ بنو امیہ قریش کے دس قبیلوں میں سے ایک تھا۔ قریش کے دو قبیلے بنی ہا شم اور بنی امیہ باقی تمام قبائل سے ممتاز تھے۔ یہ دونوں قبائل اپنی او لا د اور فوجی طا قت کے اعتبار سے عظمت اور شہرت رکھتے تھے۔ اہل قریش بھی ان دونوں کو نمایاں مقام دیتے تھے۔ولید بن عبدلاملک بن مروان 39 برس کی عمر میں مسند خلا فت پر متمکن ہوا ۔

ولید نے مشکل زمانے کا مقابلہ انتہائی مستقل مزاجی سے کیا۔اس نے کٹھن حا لا ت کا بڑی بے جگر ی اور جا نبازی سے مقا بلہ کیا۔ولید بن عبدالملک کو بیرونی فتو حا ت ، اندرونی اصلا حات اور رفاعی کا موں کے سر انجام دینے کے خوب موا قع میسر آ ئے ۔ اور اسی اعتبار سے اس کا عہد حکو مت بنی امیہ کا عہد زریں شما رکیا جاتا ہے ۔

You might be interested