Vladi Mir Lenin

دنیامیں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اپنی ہمت ،جرات اور دورس سوچ کے ساتھ کسی ملک کی تاریخ کا رخ تبدیل کر تے ہیں۔ ایسے لوگ وقت کی طنابیں اپنے ہاتھ میں رکھتے ہوئے وقت کو جس طرف چاہیں موڑ لیتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے ملک کی تقدیر لکھتے ہیں۔ کچھ ایسے ہی چند گنے چنے لوگوں میں ایک نام ولادی میر لینن کا ہے۔ اس کا نام ولادی میر لینن اور والد کا نام ایلیا نکولائی وچ الیانوف تھا جو زار روس کی حکومت میں سرکاری ملازم تھا۔ اس کی والدہ کا نام الیگزینڈرا بینک تھا ۔ لینن کے آباؤ اجداد ننھیال کی طرف سے یہودی تھے۔ اس کے نانا نے عیسائیت اختیار کی لینن خود اپنے بپتیسما کے لحاظ سے روسی آرتھوڈوکس چرچ سے تعلق رکھتا تھا۔

ولادی لینن بچپن سے ہی ایک قابل اور محنتی تھا۔ اس نے ابتدائی تعلیم اپنے قصبے سمبرسٹ سے حاصل کی اور ہر جماعت میں امتیازی پوزیشن لیتا رہا۔اس نے لاطینی اور یونانی زبانوں کے مطالعہ میں اپنی بے پناہ قابلیت کا اظہار کیا۔ طلباء کے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے پر اس کو کازان یونیورسٹی سے نکال دیاگیا۔ تاہم اس نے اپنے طور پر مطالعہ کرتے ہوئے قانون کا امتحان امتیازی نمبروں میں پاس کیا۔ بعد کی زندگی میں وکالت کی بجائے وہ انقلابی پروپیگنڈے میں ملوث رہا۔

You might be interested