URRTAY KHAKAY

ضمیر جعفری اردو کے ممتاز مزاح نگاراور شاعر ہیں۔ان کا پورا نام سید ضمیر حسین جعفری تھا۔یکم جنوری ۱۹۱۶ء کو جہلم کے ساتھ ایک گاؤں چک عبدالخالق میں پیدا ہوئے۔تعلیم جہلم، اٹک اور لاہورسے حاصل کی۔صحافت سے وابستہ ہوئے، دوسری جنگِ عظیم میں فوج میں شامل ہوئے۔ ۱۹۴۸ء میں اخبار نکالا۔۱۹۵۰ء میں قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا، دوبارہ فوج میں آئے۔سی ڈی اے اسلام آباد، نیشنل سینٹر، اکادمی ادبیات پاکستان سے متعلق رہے۔مافی الضمیر ان کا شعری مجموعہ ہے۔

آپ کی تصانیف جو عوام میں مقبول ہوئیں ان میں ما فی الضمیر، آگ (شعری مجموعہ)، مسدس بدحالی، ولائتی زعفران (انگریزی سے ترجمہ)، نشاط تماشا (کلیات)،اکتارہ، کارزار، لہوترنگ، جزیروں کے گیت، من کے تار، قریہِ جاں اور ضمیریات وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کو ادبی خدمات کے صلے میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہِ حسنِ کاردکردگی سے بھی نوازا گیا۔اردو کی دنیا کا یہ عظیم ستارہ آخرکار۱۶ مئی ۱۹۹۹ء کو تراسی سال کی عمراپنے خالقِ حقیقی سے جاملا۔

You might be interested