URDU KI AAKHRI KITAB

پاکستان کے مشہور مزاح نگار ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا۔ وہ 15جون7 192 کو جالندھر کے علاقے فالور میں پیدا ہوئے اور پاکستان بننے کے بعد پاکستان کے شہر لاہور چلے آئے ۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے انہوں نے گریجویشن کی۔ بعد کے زمانے میں وہ اردو ادب کے ممتاز مزاح نگار کہلائے ۔

انہوں نے اپنے فن کا آغاز بطور شاعر اور مزاح نگار کیا اور کئی سفرنامے، ڈرامے اور کالم لکھ کر شہرت پائی۔ انہوں نے مزاحیہ ادب کی خدمت کر کے اہل زبان سے خوب داد سمیٹی۔ ان ک پاکستان میں صف اول کا لکھاری تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کی بہت سی تصانیف چھپ کر پڑھنے والوں سے داد وصول کر چکی ہیں۔

ان میں آوارہ گرد کی ڈائری اوراردو کی آخری کتاب خاص طور قابل ذکر ہیں۔آپ کا انتقال عین شباب کے عالم میں11جنوری1978میں لندن میں ہوا اور انہیں کراچی میں دفن کیا گیا۔ آپ کی یہ مشہور غزل’’ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو‘‘آج بھی پاکستان کے بچے بچے کو یاد ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس غزل کے لکھنے کے بعد مصنف اچانک ہی اس دنیا سے چل بسے۔

You might be interested