Umar Khayyam

عمر خیام ایران کے مشہور فلسفی ،ریاضی دان ،ماہر فلکیات اوراعلیٰ پائے کے شاعرتھے۔ عمر خیام کے والد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زرتشت مذہب سے تعلق رکھتے تھے اور جوانی میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا جدی پشتی پیشہ خیمہ سازی تھا ۔ اسی پیشے کی مناسبت سے عمر کانام عمر خیام مشہور ہوا۔نامور مورخ البہیقی خیام کو ذاتی طور پر جانتے تھے اور انہوں نے ہی ستاروں کے علم سے ان کی تاریخ پیدائش معلوم کی ۔

عمر خیام ایک ایسے ماہر ریاضی تھے جن کی مساواتوں اور کلیوں نے ریاضی میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ان کے پڑھائے ہوئے فارمولے یورپ میں بہت مشہور ہوئے۔شاعری کے حوالے سے ان کی رباعیاں پوری دنیا میں مشہور ہیں۔وہ اسلامی دنیا کے علاوہ یورپ میں ایک سیکولر سائنسدان اور شاعر مشہور ہیں۔ان کے نام پر آج بھی امریکہ اور یورپ میں کئی ہوٹل اور ریسٹورینٹ کھلے ہوئے ہیں جہاں کا پر سکون ماحول مشہور ہے۔

You might be interested