TURKMENISTAN

جمہوریہ ترکمانستان  صدیوں سے مسلم تہذیب و ثقافت کا گہوراہ رہا ہے۔  مشرق وسطیٰ  کا اسلامی ملک جمہوریہ  ترکمانستان  رقبے کے لحاظ سے چھوٹا اور کم آبادی والا لیکن قدرتی وسائل سے مالامال  ہے ۔ اس کا درالخلافے کا نام اشک آباد ہے۔ اسی ملک میں “مرو” نام کا ایک تاریخی شہر صدیوں سے آباد ہے جو  صدیوں سے اسلامی تہذیب  وثقافت کا گہواراہ اور پرانے  زمانے میں اسلامی دنیا کا سب سے بڑا شہر تھا۔ ترکمانستان  قدرتی گیس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے ۔ 25 اکتوبر 1990 ء میں سویت یونین کے ٹوٹنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد  ترکمانستا ن کو 1991 ء میں آزادی نصیب ہو ئی ۔

صدر سپارمورات نیازوف اس کے پہلے تاحیات  کے لئے  صدر بنے  ۔ان کی وفات کے بعد  گربنگولی محمددوف ترکمانستا ن کے موجودہ صدر ہیں۔ جب کہ ملک کے موجودہ نائب صدر کانام راست میریدوف ہے۔  اس ملک نے 22اگست 1990 کو اپنی آزادی کا اعلان کیا اور  26 دسمبر 1991 کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے اسے آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرلیا۔

You might be interested