اس کتاب میں مصنف نے توحید کے بنیادی اصول کو اجاگر کرنے کی ایک عاجزانہ کوشش کی ہے اور انگریزی پڑھنے والوں کے لئے توحید کے اسلامی علم کے بڑے شعبوں کا بنیادی تجزیہ پیش کیا ہے ۔ اگر چہ یہ کتاب التوحید پر عربی میں لکھی ہوئی مستند کتابوں جیسے العقیدہ الطحاویہ ، کی طرز پر مبنی ہے ، تاہم مصنف نے جان بوجھ کر مستند کتابوں میں پائے جانے والے مذہبی مسائل کو پیش کرنے سے اجتناب کیا ہے جن کی موجودہ زمانے کے انگریزی پڑھنے والوں کے لئے موزونیت نہیں ہے ۔
بلاشبہ توحید کے بارے میں بہت کچھ لکھنے اور ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس خلاء کو پرکیاجائے اور ان غلط اعتقادات کی درستگی ہو جو مسلمانوں اورنو مسلموں میں یکساں طورپر شدت سے موجود ہیں ۔ اس کتاب کا زیادہ تر موادمصنف نے ساتویں جماعت سے لے کر بارویں جماعت کے طلباء کیلئے توحید کے موضوع پر منارات الرض انگلش میڈیم اسلامک سکول کیلئے تیار کئے اور وہاں پڑھائے جاتے ہیں ۔ یہ کتاب توحید کے اصولوں کو سمجھنے کیلے بہت ہی موزوں ہے ۔