Time Power

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

عصرِ حاضر میں جہاں ہر طرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی یلغار نے کتاب سے انسان کا رشتہ توڑ دیا ہے؛وہاں چند نامی گرامی لوگوں نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر جذبے صادق ہوں تو انٹرنیٹ کا سیلاب بھی کتاب کے سامنے بند نہیں باندھ سکتا۔

ایسے ہی چند درخشندہ ستاروں میں سے ایک نام امریکہ کے رہنے والے مسٹر’برائن ٹریسی ‘‘کا ہے؛ جنہوں نے الیکٹرونک میڈیا کی یلغار کے باوجود کتاب کی اہمیت کو برقرار رکھا ہوا ہے اور اب تک 70سے زائد مقبول عام کتابیں رقم کر چکے ہیں۔

برائن ٹریسی ۵ جنوری ۱۹۴۴ ء کو امریکہ کے قصبے چارلوٹی میں پیدا ہوئے ۔ وہ اپنی قائم کردہ مشاورتی اور ٹریننگ آرگنائزیشن ” برائن ٹریسی انٹر نیشنل ” کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئر مین ہیں ۔ وہ دنیا کے کامیاب ترین عوامی سپیکر بھی ہیں جنہوں نے تقریباََ 450,000 لوگوں سے یونائیٹڈ سٹیٹ میں اور ہر سال 25 دوسرے ممالک میں خطاب کئے ہیں ۔