Thomas Edison

تھامس ایڈیسن 11 فروری 1847 کو امریکہ کی   ریاست  اوہاہیوکےایک قصبے میلان میں  پیدا ہوئے ۔ ان کے والد کانام مسٹر سیموئیل ایڈیسن اور والدہ  کا نام  مسز نینسی ایڈیسن تھا۔ سیموئیل ایڈیسن اور نینسی ایڈیسن کے کل سات بچے تھے؛جن میں تھامس ایڈیسن سب سے چھوٹے تھے۔انکے والد کینیڈا  سے  جلاوطن  ہو    کر امریکہ میں مقیم ہوئے تھے۔

بچپن میں انہیں سکارلٹ بخارہوا۔جس کی وجہ سے ان کے دونوں کانوں کی سماعت   بری طرح متاثر ہو گئی۔بعض مفسرین کہتے ہیں کہ تھامس ایڈیسن بچپن میں ٹرین حادثے سے دوچار ہوئے جس کی وجہ سے ان کے  دونوں کان زخمی ہوگئے اور قوت ِسماعت بری طرح متاثر ہوئی۔

You might be interested