The Tipping Point

میلکم گلیڈول کی کتاب’’ دی ٹپنگ پوائنٹ ‘‘ چھوٹے چھوٹے خیالات اور تصورات سے متعلق ہے جو انسان کو بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کرتے ہیں۔یوں کتاب ’’ٹپنگ پوائنٹ‘‘ خیالات کی سوانحی عمری ہے ۔ اس کا مرکزی خیال بہت سادہ اور آسان فہم ہے جو یہ ہے کہ:’’ایک نیا خیال کسی وبائی مرض کی مانند ہوتا ہے جو انتہائی سرعت سے ارد گرد کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے ۔اگر کسی آبادی میں چند اعلیٰ خصوصیات کے حامل افراد رہتے ہوں اور اس آبادی کا ماحول نئے خیالات کو اپنانے کے لئے موزوں ہو تو لوگ آناًَفاناًاس نئے خیال ، نئے فیشن، نئی پروڈکٹ یا نئے کاروبار کو اختیار کر لیتے ہیں‘‘۔ 

اس پس منظر میں مصنف کا نقطہ نظر یہ ہے کہ انسان کی پیدائش سے لے کر وفات تک، اس کی ہر حرکت، ہر کام، ہر اٹھتا ہوا قدم، ہر خیال اور ہر سوچ وبائی مرض کی طرح پھیلتے ہیں۔ پس خیالات، پیغامات اور روئیے ایک وائرس کی طرح محو سفر رہتے ہیں اور دوسروں کو متاثر کرتے ہیں ۔انسان یوں تو اشرف الامخلوقات ہے لیکن یہ اکیلا کچھ بھی نہیں کرسکتا ۔وہ ہر قدم پر دوسروں کے تعاون کا محتاج ہے پس کامیابی کے لئے دوسروں کو اپنا ہمنوا بنایا جائے۔ 

Views
Views
Views
Views

You might be interested