The Power Of Self Confidence
Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
انسان خود کو ہمیشہ اچھا ہی سمجھتا ہے بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ اسے اپنے اندر کمزوریاں نظر آئیں لیکن کچھ انسانوں کو اللہ نے یہ صلاحیت دی ہوتی ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کی اندر کی کمزوریوں کو پہچان لیتے ہیں۔ ایسےہی ایک اس کتاب کے مصنف برائن ٹریسی ہیں جنہوں نے انسان کو اپنی کمزوریوں کو دور کرکے خود اعتمادی پیدا کرنے کی اس کتاب کے ذریعے ایک روش پیدا کی ہے۔ اس دنیا میں نہ کوئی اچھا ہے اور نہ برا ہے۔ یہ بس آپ کی سوچ ہے جو دوسروں کو اچھا یا برا بناتی ہے ۔
خود اعتمادی سے بھر پور شخصیت ’’برائن ٹریسی‘‘۵ جنوری ۱۹۴۴ ء کو امریکہ کے قصبے چارلوٹی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ۷۰ سے زائد کتب لکھی ہیں جن کاکئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکاہے ۔ برائن ٹریسی امریکہ کے ایک معروف اور سینئر بزنس کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں اور اس وقت دنیا کے نامور موٹی ویشنل سپیکر مانے جاتے ہیں۔