زیر نظر کتاب ’’ دی پاور آف پازیٹولیڈر شپ ‘‘ میں مصنف ’’ جون گورڈن ‘‘ مثبت قیادت کی طاقت کے بارے میں بتا رہے ہیں ۔اس کتاب کا مقصد رہنماؤں کو ان طور طریقوں سے آگاہ کرنا ہے جنکو اپنا کر وہ اپنی آرگنائزیشن اور ٹیم میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اس کتاب کو لکھنے کے دو مقاصد ہیں:
۔ ان طورطریقوں کی وضاحت کرنا جنکو اپنا کر لیڈر دوسروں سے ممتاز بن سکتے ہیں۔
۔عملی خیالات کا ایک ایسا ڈھانچہ مہیا کرنا جو کسی کو بھی مثبت لیڈر بننے کے لئے مدد فراہم کرتا ہے۔