The Happiness Project

گریچن روبِن کی کتاب ‘ خوشی کا پروجیکٹ’  مصنفہ کےکئی  سالہ تجربات  کی ایک یادداشت ہے ، جس میں  وہ  اپنی زندگی سے مطمئن ہونے کی کافی وجوہات بیان کرتی ہے۔  اس نے محبت کی شادی کی اور اس کے دو بچے تھے ۔ وہ  اپنے معمول کے مطابق زندگی گزار رہی تھی کہ  ایک دوپہر   پبلک ٹرانسپورٹ پر  سفر کرتے   ہوئے ، اسے اچانک خیال آیا  کہ زندگی کتنی تیزی سے گزر رہی ہے ۔اس کو اس بات کا خوف لاحق ہو گیا کہ اس نے اپنی زندگی ضائع تو نہیں کر دی تو اس کو اپنے اندر سے آواز آئی نہیں! ۔۔۔۔  وہ زندگی میں جو چاہتی تھی اس کو وہ حاصل ہو گیا   یعنی۔۔خوش رہنا۔

اسی لمحے اس نے خوشی کے منصوبے کے لئے ایک سال وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس رواں اور دلکش تفصیلات  میں ، روبِن  نے بارہ مہینوں کے دوران اپنی مہم جوئی سے   اخذتذکرہ  کیا  ہے جس میں اس نے عمر کی حکمت ، موجودہ سائنسی تحقیق ، اور خوشحال رہنے کے بارے میں مشہور ثقافت کے سبق آزمائے۔ دوسری چیزوں کے علاوہ ، اس نے محسوس کیا کہ نیاپن اور چیلنج خوشی کا طاقتور ذریعہ ہے۔ اور مزید اس نے کہا کہ  رقم خوشی خریدنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے ، جب اسے  سمجھداری سے خرچ کیا جائے، یہ کہ  بیرونی ترتیب سے اندرونی سکون  حاصل ہوتا ہے۔ اور یہ چھوٹی سی تبدیلیاں ہی سب سے بڑا فرق بنا سکتی ہیں۔

Views
Views
Views
Views

You might be interested