The Art Of Public Speaking

زیرِ نظرکتاب ’’فن تقریر ‘‘آپ کو یہ باور کرواتی ہے کہ آپ اس فن پر عبور حاصل کرتے ہوئے کس طرح اپنی خود اعتمادی کو فروغ دینے اور لوگوں کو متاثر کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ اس کتاب میں وہ دانش ورانہ تجاویز پیش کی گئی ہیں جن سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ہمارے طلباء اپنے مقاصد کے حصول میں سو فیصد کامیاب ہوئے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس حقیقت کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کتاب میں ایسی دانشورانہ تجاویز پیش کی گئی ہیں جو نہ صرف آپ کی شخصیت پر چھائے خوف وہراس کے سائے دور کرنے میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ آپ کی خود اعتمادی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

اس کتاب میں ایسی عملی تجاویز بھی متعارف کروائی گئی ہیں جن کے تحت آپ اپنی انفرادی اور اجتماعی گفتگو کو مؤثر طور پر سرانجام دینے کے اہل ثابت ہوں گے۔امیدِ ہے کہ اس کتاب کے نئے قارئین بھی اس کتاب سے اسی طرح مستفید ہوں گے جس طرح ڈیل کارنیگی کے تعلیمی ادارے کے طلبات گذشتہ ۸۴ برسوں سے مستفید ہوتے چلے آرہے ہیں۔

Views
Views
Views
Views

You might be interested