The 7 Habits Of Highly Effective People

مصنف ڈاکٹر اسٹیفن آر کووی نے انتہائی جامع اور مدلل انداز میں انسانی شخصیت کے اُن پہلوؤ ں کو اجاگر کیا ہے جن سے کام لیتے ہوئے لوگ دوسروں کو متاثر کر نے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں اور معاشرے میں’’ متاثر کن‘‘ یا’’ موثر شخصیات‘‘ کہلاتے ہیں۔ اس کتاب میں دوسروں پر انحصار کرنے کے مرحلے سے لیکر دوسروں سے تعاون اور پھر مکمل خود انحصاری تک کے مراحل کو تفصیل سے بیان کی گیاہے۔

موثر افراد کی سات خوبیاں ایک ایسی کتاب ہے جو قارعین کو اپنی شخصیت کو متاثر کن بنانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ کتاب مختصر مگر موثر انداز میں ایک انسان کی فطری خوبیوں کو اجاگر کر کے ،اسے معاشرے کا کامیاب شہری بناتی ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ایک انسان اپنے اندر یہ سات خوبیاں پیدا کرلے تو وہ نہ صرف خود کامیاب ہو سکتا ہے، بلکہ دوسروں کو بھی فلاح کی راہ پر ڈال سکتا ہے۔مصنف نے نفسیاتی طریقے سے انسانی دل و دماغ کی گرہیں کھول کر اسے کامیابی کا راستہ سکھایاہے۔ یہ بات قابلِ غور ہے کہ ہم میں سے ہر شخص متاثرکن شخصیت بن سکتا ہے بشرطیکہ کہ وہ ان سات عادات کو بروئے کار لانا سیکھ جائے۔ 

Views
Views
Views
Views

You might be interested