THE 5 LEVELS OF LEADERSHIP

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

اس کتاب میں حصول لیڈر شپ کے پانچ درجوں کو بیان کیا ہے۔ جس میں اول نمبر پر  پوزیشن یعنی حیثیت کے بارے میں کہ لوگ آپ کی حیثیت و مرتبے سے متاثر ہو کر آپ کی پیروی کرتے ہیں ۔

دوسرے نمبر پر اجازت کو بیان کیا ہے لوگ آپ کی اجازت سے آپ کی پیروی کرنا چاہتے ہیں ورنہ نہیں ۔

تیسرے نمبر پر  پیداوار  یعنی نتائج دیکھ کر ہی آپ سے لوگ متاثر ہوتے ہیں کہ آپ کے پلڑے میں کچھ ہے بھی یا نہیں  ۔

چوتھے نمبر میں پر انسانی ترقی اور بہبود کو دیکھتے ہوئے لوگ آپ کی پیروی کرتے ہیں جب آپ نے ان کے لیے کچھ کیا ہو  وہی ان کے لیے کافی ہوتا ہے

پانچویں نمبر پر آپ کا دائرہ اثر کو بیان کیا کہ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اندازہ  آپ کی حالیہ کامیابیوں سے لگاتے ہیں اور اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ اس وقت آپ کامیابی کے اعلیٰ درجے  پر فائز ہو چکے ہیں اور آپ کی پیروی کتنے لوگ کرتے ہیں ۔

 ان پانچ مراحل  سے گزرکر آپ  ایک کامیاب لیڈر بن جاتے ہیں ۔  مصنف نے لیڈر شپ کے موضوع پر اپنے قارعین کو بہت ہی آسا ن اور موثر معلومات فراہم کی ہیں ۔ان کا نچوڑ یہ ہے کہ کسی بھی کاروبار کوشروع کرتے وقت اس کے ممکنہ نتائج کوذہن میں رکھنا بہترین حکمت عملی ہے ۔ اس کے برعکس اگر آپ کو کوئی چھوٹا موٹاکام مل جائے تویہ آپ کی کامیابی نہیں بلکہ آپ کی کامیابی سرمایہ کاری کرنے اور اس کے انجام کے بارے میں پوری طرح با خبر رہنے میں ہے۔ بلاشبہ دوسرے لو گ آپ کی پیروی اسی وقت کریں گے جب آپ کی قیادت موثر ہو اور آپ اپنے کام میں ماہر ہوں ۔ اگر آپ اپنے شعبے میں قائدانہ صلاحیتیوں کے مالک ہیں تو آپ قیادت کے اعلیٰ درجے  پر فائز ہو سکتے ہیں