The 4-Hours Work Week
امریکہ سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ٹموٹھی فیرس ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں۔ وہ دنیا کی چھ اہم زبانیں بولنے کے ساتھ ساتھ ایک آن لائن فرم چلا رہے ہیں جس کی برانچیں دنیا بھر میں قائم ہیں۔ ان کے اندر موجودبجلی کی کوند ھ جیسی پھرتی اور جذبے نے انہیں ٹینگو کا عالمی چمپئین بنایا ہے۔ وہ چینی کک باکسنگ میں قومی ریکارڈہولڈرہونے کے علاوہ پرنسٹن یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجنئیرنگ اور ہائی ٹیک بزنس پر لیکچر بھی دیتے ہیں۔ آپ کو نیشنل جیوگرافک میگزین نے اس صدی کا عظیم ٹریولراور اپنے شعبے میں موثرترین آدمی قرار دیا ہے۔ وہ اس وقت ا پنی بھرپور صلاحیتوں سے بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
آج کی دنیا میں ایک نیا کلچر پروان چڑھ رہا ہے کہ روزانہ صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک کی ا عصاب شکن ملازمت ان کے خوابوں کی تکمیل سے قاصر ہے۔اس کی بجائے یہ خوش کن خیال ہر خاص و عام میں جڑ پکڑ رہا ہے کہ سمارٹ مگر موثر انداز میں ہفتے میں صرف چار گھنٹے کام سے اتنی زیادہ کمائی کی جاسکتی ہے جو روایتی اور پرانی سوچ کے حامل افراد پورے سال صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک پر ُمشقت کام کے باوجودبھی نہیں کر سکتے۔