طارق بن زیاد خلیفہ ولید بن عبدالملک کے زمانے میں افریقہ کے گورنر موسیٰ بن نصیر کے نائب گورنرتھے۔موسیٰ بن نصیر نے اندلس کے ظالم بادشاہ راڈرک کے ہاتھوں ظلم کی چکی میں پسی مظلوم اسپینی عوام کو چھڑانے کی مہم طارق بن زیاد کو سونپی ۔
طارق بن زیاد نے اندلس کے ساحل’’ جبل الطارق‘‘ پر اتر کر اپنی تمام کشتیاں جلا ڈالیں تاکہ مسلمان پسپائی کے بارے میں نہ سوچ سکیں۔ انہوں نے 12 ہزار مجاہدین اسلام کے ساتھ شہنشاہ راڈرک کی’’ ایک لاکھ ‘‘ سپاہ کو ایک ایسی عبرت ناک شکست دی جس پر آج تک دنیا کے فوجی مبصرین حیرت زدہ ہیں۔ طارق بن زیادنے711ء سے 715ء کے دوران پورے اندلس کو خلافت مسلمہ کا حصہ بنا دیا۔