جمہوریہ تاجکستان وسطی ایشیا میں واقع ایک اسلامی ملک ہے جس میں مسلم آبادی، کل آبادی کا 98 فیصد ہے ۔یہ ملک دنیا میں تاجک نسل کے لوگوں کا گھر سمجھا جاتا ہے۔ یہ ملک چاروں طرف سے خشکی میں گھر اہوا ہے اور اس کی کوئی بھی سرحد کسی بھی سمندر سے نہیں ملتی ۔ یہ ایک لینڈ لاک ملک ہے جو وسطی ایشیا کی ایک چھوٹی سی ریاست ہے۔
یہ ملک 9 ستمبر 1991کو سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد آزاد ہو ا ۔1992ء سے لے کر 1997 تک یہاں مسلم حب الوطن اور سوشلسٹ پارٹی طاقت کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے جھگڑتی رہی اور بالاخر سوشلسٹ پارٹی نے صدر امامولی رحمانوف کی قیادت میں خانہ جنگی پر قابو پا کر ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس کے چار صوبے ہیں اور اس کے دارالخلافے کا نام دوشنبہ ہے۔