جمہوریہ شام مغربی ایشیاکا اسلامی ملک ہے جس پر 1971 ءسے بعث پارٹی کی حکومت ہے۔ 1971ء میں حافظ الاسد نے فوجی بغاوت سےاپنی حکومت کی بنیاد رکھی اور اپنے تمام مخالفین کو کچل کر ملک میں ایک پارٹی کی حکومت قائم کی جس کی وجہ سے عوام حکومت سے متنفر ہونا شروع ہو گئے۔ 2000 ء میں حافظ الاسد کی وفات کےبعد اس کے بیٹے بشر الاسد نے اقتدار سنبھالا تو ملک کے اندر کئی سیاسی اور فوجی دھڑوں نے مسلح جدوجہد کا آغاز کر دیا۔ 2011 ء سے لیکر اب تک شام خانہ جنگی کا شکار ہے
جس کے نتیجے میں اس وقت شام کی حکومت کے پاس آدھا علاقہ باقی ہے جب کہ شام کی متحارب سیاسی و عسکری جماعتیں جن میں شامی حزب مخالف،روجاوا،التحریر الشام، اور آئی ایس آئی ایل(اسلامک سٹیٹ آف عراق اینڈ لیونٹ) حکومت سے برسرپیکار ہیں۔