Sultan Al Tamash

سلطان التمش 1210ء میں ترکستان میں ایلم قبیلے میں پیدا ہوا۔ اس کے مورخین کے مطابق وہ ترکستان سے غزنی لایا گیا؛ جہاں پر اسے سپاہی بننے کے لئے سلطان شہاب الدین غوری کے آدمیوں نے خریدا اور بادشاہ کے پاس لے گئے۔ اس کی اچھی عادات اور خوبرو شکل و شباہت اور بہادری کی وجہ سے اسے بادشاہ کا ذاتی ملازم تعینات کی گیا۔اس وقت شہاب الدین غوری کا غلام قطب الدین ایبک لاہور کا گورنر تھا اور وہ غوری کو ملنے جب غزنی پہنچا تو اس کی نظرالتمش پر پڑی ۔وہ التمش سے اس قدر متاثر ہو ا کہ اس خریدنا چاہتا تھالیکن بادشاہ کی طرف سے اس کے ذاتی غلاموں کی رعایا کو خریدنے کی ممانعت کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد التمش کو دہلی لایا گیا اور وہاں اسے قطب الدین ایبک نے مبلغ 100,000 ٹکا پر خرید لیا۔

 اسے قطب الدین ایبک نے اپنی ملازمت پر رکھ لیااور وہ ترقی کرتا ہوا قطب الدین ایبک کی طرف سے گوالیار کا والی مقرر ہوا۔ اس دوران قطب الدین ایبک نے اسے اپنی بیٹی کا رشتہ بھی دے دیا اورقطب الدین ایبک کی وفات کے بعد التمش قطب الدین ایبک کے بیٹے آرام شاہ کو شکست دے کر 1211ء میں ہندوستان کا بادشاہ بنا اور1238ء تک حکومت کی۔ وہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک بلند مرتبہ بادشاہ گزرا ہے جس نے نہ صرف ہندوستان پر مسلمان حکمرانی کو مستحکم کیا بلکہ رعایا کی فلاح وبہبود میں بھی پیش پیش رہا۔

You might be interested