سلیمان عالی شان شمالی ترکی کے ایک ساحلی شہر ترابزون میں6نومبر 1494ء میں پیدا ہوئے( تاریخ پیدائش پر مورخین میں اختلاف پایا جاتا ہے)۔ ان کے والد کا نام سلطان سیلم اول جبکہ والدہ کا نام حفظہ سلطان تھا جو عیسائی مذہب سے مسلمان ہوئی اور جس نے 1534ء میں وفات پائی۔ یہ خاتون سلطان سیلم اول کی منظور نظر تھی اور سلطنت کے انتظام و انصرام میں اس کا کا فی عمل دخل تھا۔ تاہم سلطان سلیمان عالی شان کی تخت نشینی کلی طور پر قابلیت کی بنا پر ہوئی کیونکہ جب سلطان سلیم اول فوت ہوا تو اس وقت شہزادوں میں سب سے قابل سلیمان عالی شان ہی تھا۔سلطان سلیمان کی بہت سی بیویاں تھیں ۔
ان میں ایک مشہور و معروف ملکہ حرم سلطان تھی جس کا تعلق پولینڈ سے تھا اور جس سے اس کا بیٹا شہزادہ سلیم دوئم پیدا ہوا ۔سلطان سلیمان کے آٹھ بیٹے اور دو بیٹیاں تھے جن میں سے ایک قابل اور طاقتور بیٹا مصطفے ٰ تھا جسے سلطان نے خود قتل کروا دیا۔