امریکہ کی مشہور ور معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اینک () کے بانی، بزنس مین،موجد، اور صنعتی ڈیزائنر اسٹیونز پال جابز نے موبائل کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔ اس وقت اس کی قائم کردہ کمپنی دنیا کی مشہور اور صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ وہ پکسر کمپنی کے بھی سی ای او تھا۔اسٹیو جابز اوراسٹیو ووزیک دنیا میں 1980کی دھائی میں ہونے والےمائیکرو کمپیوٹر انقلاب کے بانی ہیں۔
اسٹیو جابز کے اصل والدایک مسلمان عرب جس کا نام ابو الفتح جندیلی تھا،شام سے ہجرت کر کے امریکہ میں مقیم تھا۔ اس کی والدہ ایک جرمن خاتون جون کیرول شیبیل تھی جو اس کے اصل والد ابوالفتح جندیلی کو یونیورسٹی کی تعلیم کے درمیان ملی۔ دونوں میں دوستی ہوگئی جو محبت پر جا کت اختتام پذیر ہوئی۔