وفاقی جمہوریہ صومالیہ اافریقہ کے کنارے پر آباد ایک ملک ہے ۔اس کی ساحلی سرحد تمام افریقی ممالک سے طویل ہے ۔اس کے قریب عرب ملک یمن ہے لیکن درمیان میں خلیج عدن کی وجہ سے ان کی زمینی سرحدیں آپس میں نہیں ملتی۔ یہ افریقہ کا سب سے زیادہ گرم ملک ہے جس میں سال بھر گرمی پڑتی رہتی ہے۔ یہاں 85 فیصد لوگ ایک ہی لسانی و نسلی گروہ یعنی صومالی ہیں۔ اس کے شمال علاقوں میں صومالی اور جنوب میں دیگر اقلیتی گروہ آباد ہیں۔ یہاں کی قومی زبانیں صومالی اور عربی ہیں ۔اس کی آبادی سنی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔
زمانہ قدیم سے اس علاقے میں صومالی سلطنتوں کی اجارہ داری رہی ہے جن میں اروجن سلطنت، عادل سلطنت اور گلیدی سلطنت قابل ذکر ہیں۔ 19 ویں صدی میں اس علاقے پر اٹلی، برطانیہ اور ایتھوپیا کا قبضہ رہا ہے۔ اس دوران ملک کے اندر درویشیوں نے ایک مضبوط احصار بنا کر اپنی حکومت قائم کرنے کوشش کی لیکن ان کو انگریزوں اور لاطینیوں کے ہاتھوں 1920 ء میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔1920 ء میں یہاں اٹلی کا مکمل قبضہ ہو گیا اور اس نے ماجیرتین سلطنت اور ہوبیو سلطنت کو شکست دے کر منتشر کر دیا۔