برصغیر پاک وہند کے عظیم مصلح رہنما، مصنف اور علی گڑ ھ یو نیو ر سٹی کے بانی سر سید احمد خان دہلی میں ایک درویش صفت شخص محمد متقی ولد سید ہادی کے ہاں 17اکتو بر 1817 میں پیدا ہو ئے ۔ ان کے اسلاف ہرات (افغانستان )سے ہجرت کر کے شا ہجہاں کے دور میں ہندو ستان آ ئے تھے۔ ان کے والد ایک نقشبندی بز ر گ شاہ غلام علی کے مر ید تھے۔ میر تقی ولد سید ہادی پہلے کلکتہ میں سپر نٹنٹڈنٹ تھے اور بعد میں اکبرشا ہ ثا نی کے و زیر بنے ۔ سیر سید احمد خان بچپن ہی سے والد کے ہمراہ باد شاہ کے در بار میں جا یا کر تے تھے۔
ان کی تر بیت زیادہ تر ان کی والدہ نے کی ،جو ایک دانشمند خاتون تھیں ۔ اُن کا مذہبی گھرا نا تھااور تمام لو گ صو م و صلوٰۃ کے پابند تھے۔ وہ اسلام کے سا دہ اصو لو ں کے مطا بق زند گی بسر کر تے تھے۔لہذا بچپن کے مذہبی ما حول نے ان پر گہرا اثر ڈالا۔ دہلی میں ان دنوں علوم اسلامی کے دو بڑے مرا کز تھے۔ ایک شاہ عبدالعز یزؒ کا مد رسہ جو شاہ ولی اللہ کے والد تھے اوردوسرا شاہ غلام علی کی خانقاہ جو مر زا مظہر خا ن خا نا ں کے جا نشین تھے۔