Shoukat Thanvi

شوکت تھانوی اردو ادب کے مشہور ناول نگار، کالم نگار،افسانہ نگار،  مزاح نگار، فنکار اور لمبے عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رنے والے قلم کار تھے۔ ان کا تعلق ہندوستان کے شہر یو پی سے تھا لیکن پاکستان بننے کے بعد انہوں نے ہجرت کی اور لاہور آگئے۔ لاہور آکر وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک ہو گئے۔ان کی تحریر ہلکی پھلکی، ہشاش بشاش اور برجستہ ہوتی تھیں۔ وہ سادھا مگر برجستہ الفاظ میں اپنا مطلب قاری تک پہنچا دیتے تھے۔ ان کے مضامین میں ظرافت بدرجہ اتم پائی جاتی ہے۔

ان کے مشہور مضامین اور کتابوں میں، اے دلربا تیرے لئے،بحر تبسم،بیگم ،بادشاہ،غلام، بہروپیا، بیوی، داماد،دنیائے تبسم اور غالب کے ڈارمے شامل ہیں۔ان کی کئی کتابیں آج بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور ان کو پاکستان میں صاحب طرز ادیب مانا جاتا ہے۔

You might be interested