SHAHAB NAMA

قدرت اللہ شہاب بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے لیکن پاکستان کے ناموراردو ادیبوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ان کی پیدائش  1917ء میں گلگت میں ہوئی۔ابتدائی تعلیم جموں کشمیر اور بھارت کے شہر انبالہ میں حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہو رسے ایم اے کیا۔1941ء میں انڈین سول سروس میں شامل ہوئے۔  ابتداء میں بہار اور اڑیسہ میں خدمات سرانجام دیں۔1943ء میں بنگال میں تعینات ہوگئے۔آزادی کے بعد آزاد کشمیر میں سیکریٹری مقرر ہوئے۔بعد میں گورنر جنرل پاکستان غلام محمد اور صدر ایوب خان کے سیکریٹری مقرر ہوئے۔
جنرل یحییٰ خان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد انہوں نے سول سروس سے استعفیٰ دے دیا۔اور اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو سے وابستہ ہوگئے۔

انہوں نے مقبوضہ عرب علاقوں میں اسرائیل کی شرانگیزیوں کا جائزہ لینے کیلئے ان علاقوں کا خفیہ دورہ کیااور اسرائیل کی زیادتیوں کا پردہ چاک کیا۔ان کی اس خدمت کی بدولت مقبوضہ عرب علاقوں میں یونیسکو کا منظور شدہ نصاب رائج ہوگیا جو ان کی فلسطینی مسلمانوں کے لئے عظیم خدت تھی۔ پاکستان رائٹرز گلڈ کی تشکیل انہی کی کوششوں سے عمل میں آئی۔صدر یحییٰ خان کے دور میں وہ ابتلاء کا شکار بھی ہوئے اوریہ عرصہ انہوں نے انگلینڈ کے نواحی علاقوں میں گزارا۔

You might be interested