Sales Growth

آج کی مارکیٹ میں  سب سے اہم چیزکمپنیزکی سیلز گروتھ  ہے   پھربھی امریکہ اور یورپ کی 1000 ایسی کمپنیاں ہیں جن کےبارے میں مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر وہ  پیداواری   اور آپریٹنگ سرگرمیوں  کی نسبت سیلزگروتھ پر زیادہ توجہ دیتیں تو  مارکیٹ میں اپنی منفرد شناخت بنا چکی ہوتیں ۔  ایک بارجب کمپنی  اپنی سرمایہ کاری پر 15 فیصد منافع کمارہی ہوتی ہے  تو وہ  اپنی  ریونیو گروتھ میں بہتری لاکر اپنی شئیرہولڈر ویلیو کو بڑھا تی ہے  بجائے اس کے کہ سرمایہ کاری پر زیادہ منافع  حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔

اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ آج کی مارکیٹ میں حریفوں کو زیر کرنے کے لئے  سیلز گروتھ ایجنڈے کو مرکزی حیثیت حاصل ہونا ضروری ہے ۔  100  سے زائد کمپنیز  (جن کا اوسط ریونیو 31 بلین ڈالرز  ، مارکیٹ کیپ  47 بلین ڈالرز  اور 86000 ملازمین ہیں  اور جنہوں نے پچھلے  پانچ سالوں سے مسلسل  سیلز  گروتھ اور منافع میں  اپنے تمام حریفوں کی نسبت  اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے) پر ہونے والی ریسرچ   کے  مطابق  یہ واضح ہو گیا کہ پانچ مسلمہ  حکمتِ عملیاں ہیں جن کی بدولت  سیلز گروتھ کو بڑھایا اور اس کا تسلسل برقرار رکھاجا سکتا ہے۔

Views
Views
Views
Views

You might be interested