ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی امام روح اللہ خمینیؒ بیسویں صدی کے عظیم مذہبی اور سیاسی راہنماہیں،جنہوں نے 1979ء میں صدیوں سے قائم بادشاہت کا خاتمہ کر کے ایران میں اسلامی نظام نافذ کردیا۔ انہوں نے اسلامی انقلاب کے لئے قید وبند کی اذیتوں کے ساتھ ساتھ طویل جلاوطنی کاٹی۔
شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی ساری ریاستی طاقت اور عالمی طاقتوں کی زبردست سیاسی و فوجی حمایت کے باوجود انہوں نے عوامی حمایت سے ایران میں اسلامی حکومت قائم کی۔ نہ صرف حکومت قائم کی بلکہ آج ایران ہر لحاظ سے ایک مضبوط ملک سمجھا جاتا ہے۔ 3 دسمبر 1979سے لے کر3 جون 1989 ء تک ایران کے سپریم لیڈر رہے۔