Roshan Araa Begum

خواتینِ اسلام میں روشن آرا بیگم وہ خاتون ہے جو علمی قابلیت اور فہم وذکاوت میں نہایت ممتاز تھی۔ یہ بادشاہ اورنگ زیب کی حقیقی بہن تھی جو اس سے دوسال چھوٹی تھی اور فطرتاً اس سے بہت مشابہت رکھتی تھی۔ اس کی والدہ ارجمند بانو بیگم عرف ممتاز محل تھی جس کا سایہ عاطفت بچپن ہی میں اس کے سر سے اٹھ گیا تھا۔ شاہجہاں نے اس کو تعلیم کے لئے ستی النساء خانم کے سپرد کیا جو ممتاز محل کی بہت عرصہ تک مصاحبہ رہی۔

ستی النساء خانم مشہور شاعر طالب آملی کی ہمشیرہ تھی جس کو جہانگیر نے ملک الشعرا ء کے خطاب سے نوازا تھا اور وہ نصیرشاعر کی زوجہ تھی جو معروف شاعر حکیم رکن کاستی کا بھائی تھا۔ذیل میں اس حسین و جمیل شہزادی کے سوانح عمری کا مخٹصر تبصرہ قارعین کی نذر کیا جاتا ہے۔

You might be interested