Rana Sangha

ریا ست میواڑ کا عظیم حکمران مہاراجا سنگرام سنگھ ،جو رانا سانگا کے نام سے مشہور ہوا، 12اپریل 1484ء کو رانا ریمل کے ہاں راجستھان کے علاقے میواڑ میں پیدا ہوا۔اس کا والد رانا ریمل میواڑ کا حکمران تھا۔وہ راجپوتوں کے ایک جنگجو قبیلے سیسوڈیا سے تعلق رکھتا تھا۔
رانا سانگا ہندوستان کی تاریخ میں بیرونی حملہ آوروں کے خلاف جنگ میں بہادری اور جرات کی وجہ سے مشہور ہے۔آج بھی ہندو اسے اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔وہ میواڑ کا حکمران تھا۔ اس نے دیگر ہندوراجے اور مہاراجوں کے ساتھ اتحاد قائم کرکے پہلے محمود لودھی اور پھر ظہیرالدین بابر کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی۔

بابر بادشاہ کی یہ خوش قسمتی تھی کہ رانا سانگا کو عین لڑائی کے دوران آنکھ میں تیر جا لگا جس سے اس کا ہاتھی بھاگ نکلا اور وہ شکست کھا گیا۔ کنواہہ کے مقام پر رانا سانگاکی شکست نے راجپوت حکمرانی کے خواب کو ہمیشہ کے لئے چکنا چور کر دیا۔رانا سانگا سولہویں صدی کے ہندوستان کاایک عظیم راجپوت لیڈر تھا جس نے 1508ء سے 1528ء تک حکمرانی کی۔

You might be interested