ہندوستان کے مشہور بادشاہ راجا پورس وہ ہندو عظیم بادشاہ ہے جس نے سکندر اعظم کے ساتھ ایک خطرناک اور سخت جنگ لڑی اور سکندر کے ہاتھوں قید ہوا۔جب اس نڈر بادشاہ کو سکندر اعظم کے سامنے پیش کیا گیا تو سکندر نے اس سے پوچھا، تمہارا کیا خیال ہے میں تمہارے ساتھ کیا سلوک کروں گا؟اس پر اس بہادر ہندو راجہ نے جواب دیا: ’’وہی جو ایک بادشاہ ایک باشاہ سے کرتا ہے۔‘‘اس پر سکندر اعظم نے اسے معاف کردیا۔
راجہ پورس کی ابتدائی زندگی کے بارے میں یونانی تاریخ بالکل خاموش ہے۔ صرف اسکے خاندان کے بارے میں کچھ معلومات بعض مورخین نے تاریخ کی کتابوں میں لکھی ہیں ۔ہندوؤں کی قدیم کتاب 249مہا بھارت، میں کئی مقامات پر ’’پاؤرا ‘‘کا نام ملتا ہے ۔مورخین نے پاؤرا نام کو پورس کے مترادف قرار دیا ہے۔جسکا قدیم ہندوستانی تاریخ میں نہایت اہم کردار رہا ہے۔ویدوں میں ہمیں پورس قبیلے کا ذکر ملتا ہے ۔