Qurratulain

اس کا اصل نام زرین تاج تھا۔وہ  حاجی ملا محمد صالح قزو ینی کی بیٹی تھی جو ایران کے نامور علماء کے خاندان کا ایک معزز رکن تھا۔اس کا زمانہ انیسویں صدی عیسوی کے اوائل سے تعلق رکھتا ہے۔ملا صالح ایک مشہور فقیہہ تھے اور ان کے گھرانے کے لوگ بڑے بڑے عالم و فاضل تھے۔ان کا بھائی حاجی ملا محمد تقی (قرۃ العین کا چچا)قزو ین کا مجتہد تھا۔جس کی عزت و عظمت کا سکہ چاروں طرف ملک میں پھیلا ہوا تھا۔

ملا محمد تقی کا بیٹا محمد بہت بڑا عالم تھا اور علمی دنیا میں نہایت ممتاز درجہ رکھتا تھا۔غرض قرۃ العین ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئی جس کا گھرانہ عالم و فاضل تھا۔اس لئے ان تمام قابلیتوں اور قوتوں کے جو فطرت نے نہایت فیاضی سے اس خاتون کے دماغ میں ودیعت کی تھیں  اوراس کے عالی خاندان نے بھی اس کی ترقی میں بہت مدد دی۔

You might be interested