ہر انسان میں کوئی نہ کوئی ایسی صلاحیت ضرور موجود ہوتی ہے جسے وہ وقت کے ساتھ ساتھ نکھارنا اور سنوارنا چاہتا ہے۔ ان صلاحیتوں کی نشوونما کیلئے بہت سی سیلف ہیلپ کتب شائع ہو چکی ہیں ۔ ان کتابوں کا مطالعہ آپ کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے اور آپ کو ان مقاصد کے حصول مدد دیتا ہے جو آپ نے اپنے لئے متعین کئے ہوتے ہیں ۔اپنی ذات کی تعمیر کیلئے خود کو جاننا انتہائی ضروری ہے ۔ خود شناسی کی بدولت ہی آپ زندگی میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں اور خود کو زندگی میں پروان چڑھا سکتے ہیں ۔
درحقیقت یہ ہمیں حوصلہ و امید ، کام کرنے کا جذبہ اور اپنی زندگی از سر نو دریافت کرنے پر آمادہ کرتی ہیں ۔ یہ کتاب واقعی انمول ہے کیونکہ اس میں زندگی کے انمول سبق ہیں ۔