Plato

عظیم یونانی فلاسفر اور منطق دان افلاطون جسے انگریزی میں کہا جاتا ہے،ایک عظیم فلاسفر اور استاد سقراط کا شاگرد تھا۔ وہ 427قبل ازمسیح میں یونان کے شہر ایتھنز میں پیدا ہوا۔ اس نے مشہورزمانہ منطق دان اور فلسفی سقراط سے فیض حاصل کیا۔ اس نے ایتھنز میں فلاسفر اکیڈمی قائم کی جو قدیم دنیا کے فلسفے کا عظیم مکتب ثابت ہوئی۔ اس کی تعلیمات نے مغربی فلسفے پر بہت گہرے اثرات مرتب کئے۔ یوں تو وہ ساری زندگی ایتھنز میں ہی مقیم رہا، تاہم اس نے کئی مواقع پر سسلی اور جنوبی اٹلی کا سفر بھی کیا۔ ایک کہانی کے مطابق اس نے مصر کا بھی سفر کیا۔

افلاطون کو اس وقت کے مطابق بہترین تعلیم دی گئی جو اس دور میں صرف یونانی اشرافیہ کے بچوں کو دستیاب تھی۔ اس نے اپنی زندگی سیاست ،فلسفے ،منطق اور شاعری کی دیگر اقسام کی تطہیر کے لئے وقف کر دی۔ سقراط سے اس کی شناسائی نے اس کی زندگی کا رخ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا۔ سقراطی طریقہ بحث و تدریس یونانی نوجوانوں کے ذہنوں میں ثبت ہو چکا تھا اور اس کا لا محالہ اثر افلاطون اور اس کے خاندان پر بھی ہوا جس کی وجہ سے وہ سقراط کے بہت قریب چلا گیا۔پھر وقت کے ساتھ ساتھ وہ دنیا کا عظیم ترین مفکربن کر ابھرا۔

You might be interested