PALESTINE

عالم اسلام کا رستا ہوا زخم ، عالم اسلام کے قلب پر ایک بے رحمانہ اور کافرانہ وار قبلہ اول پر قبضہ ۔مسلمانوں کو قتل اور جلاوطن کرنا، یہ اس دور کے یہود ی اور عالم اسلام کے دشمن عناصر کا وہ حربہ ہے جس نے دنیائے انسانیت کو عموما اور مسلمانوں کو خصوصا  درد وکرب میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ یہود کے کرتوتوں نے اہل عقل پر قرآن مجید کی پیش گوئیاں روز روشن کی طرح عیاں کردی ہیں۔ جو یہودیوں کے متعلق اللہ جل شانہ نے کی ہیں کہ یہ ملعون قوم ہے، اللہ کے غیض وغضب کی طلب گار ہےاور عالم اسلام کی سب سے بڑی دشمن ،خونخوار ،سازشی ،لالچی اور دنیا کے امن کو غارت کرنے والی قوم ہے۔

مسلئہ فلسطین کو سمجھنے کے لئے ہمیں فلسطین کا تاریخی اور جغرافیائی مطالعہ کرنا چاہئےاور اس کی اہمیت و اقعیت سے واقفیت کے بعد ہم اصل مسئلے کی طرف بڑھیں گے۔

You might be interested