Oscar Wilde

آسکر وائلڈ آئرلینڈ کا عظیم شاعر، ڈرامہ نگار، ناول نگار اور مضمون نگار تھا۔ اس نے انگریزی ادب میں جدید ڈرامہ کی بنیاد رکھی  اور ڈرامہ کو ایک مرتبہ پھر دنیامیں مقبول عام بنایا۔اس  نے کئی لافانی ڈرامے لکھ کر شہرت پائی۔انیسویں صدی کو اگر ہم آسکر وائلڈ کی صدی کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ اس نے کم وقت میں حیرت انگیز ڈرامے اور ناول لکھ کر نام کمایا اور یورپ اور امریکہ میں مشہور ہوا۔ آج بھی انگریزی ادب کا طالب آسکر وائلڈ کو پڑھے بغیر انگریزی ادب کو سمجھنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔

 آسکر وائلڈ برطانیہ کا عظیم مصنف، ڈرامہ نگار، بزلہ سنج، ادیب اور ڈرامہ نگارتھا۔وہ 21 ویسٹ لینڈرو ڈبلن میں پیدا ہوا۔اس کی پیدائش 16اکتوبر  1854کو ہوئی۔ اس کے تین بہن بھائی تھے اور وہ اپنے بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔ اس کے والد کانام سرولیم وائلڈ اور والدہ کا نام جینی وائلڈ تھا۔ اسکر کی والدہ اطالوی نژا د خاتون تھی جوشاعری بھی کرتی تھی۔ اس نے آئر لینڈ کے نوجوان طبقے میں انقلاب کاجزبہ پیدا کرنے کیلئے شاعری جیسے کارگر ہتھیار کا استعمال کیا اور ان میں آزادی کی امید پیداکی۔ وہ اپنے بیٹے آسکر کو بھی شعر وشاعری سکھاتی رہی تاکہ اس کے دل میں بھی شاعروں کیلئے محبت پیدا ہو جائے۔

You might be interested