OMAN

سلطنت آف عمان   جزیرہ نما عرب کے جنوب مشرقی حصے میں  واقع ہے۔عمان مشرق وسطیٰ کا سب سے قدیم  خود مختار رملک ہے۔ 9 اگست 1970 میں دنیا کے نقشے پرظاہر ہونے  والے آزاد ملک  کے موجودہ  سلطان  ہثیم  بن طارق السعید ہیں۔  سلطنت عمان  کی  آمدنی کا دارومدار تیل اور مچھلی کی فروخت پر ہے اور یہ دنیا کا    خوشحال ترین ممالک میں سے ایک ہے اس کی فی کس آمدنی  47366 امریکی ڈالر ہے جو دنیا میں اس کو 23 ویں نمبر کا خوشحال ملک بناتی ہے۔

عمان کے   مختلف علاقوں میں کھدائی سے معلوم ہوا ہے کہ آج سے 10000 ہزار سال پہلے انسانوں نے یہاں پتھر اور  لوہے کے زمانے میں بستیاں قائم کیں۔ یہاں کے کھنڈرات سے ملنے والی پرانی اشیاء  سے  یہ ثابت ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم میں اس ملک میں افریقہ ،بلوچستان  اور عرب کے دیگر علاقوں سے لوگ آکر آباد ہوئے ۔  یہاں سے ملنے والی اشیاء مثال کے طور پر پہیہ ، برتن  اور دیگر اوزاروں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں سب سے زیادہ لوگ 1300 تا 300  ق  م میں  آکرآباد ہوئے۔

You might be interested