سلطنت آف عمان جزیرہ نما عرب کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے۔عمان مشرق وسطیٰ کا سب سے قدیم خود مختار رملک ہے۔ 9 اگست 1970 میں دنیا کے نقشے پرظاہر ہونے والے آزاد ملک کے موجودہ سلطان ہثیم بن طارق السعید ہیں۔ سلطنت عمان کی آمدنی کا دارومدار تیل اور مچھلی کی فروخت پر ہے اور یہ دنیا کا خوشحال ترین ممالک میں سے ایک ہے اس کی فی کس آمدنی 47366 امریکی ڈالر ہے جو دنیا میں اس کو 23 ویں نمبر کا خوشحال ملک بناتی ہے۔
عمان کے مختلف علاقوں میں کھدائی سے معلوم ہوا ہے کہ آج سے 10000 ہزار سال پہلے انسانوں نے یہاں پتھر اور لوہے کے زمانے میں بستیاں قائم کیں۔ یہاں کے کھنڈرات سے ملنے والی پرانی اشیاء سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زمانہ قدیم میں اس ملک میں افریقہ ،بلوچستان اور عرب کے دیگر علاقوں سے لوگ آکر آباد ہوئے ۔ یہاں سے ملنے والی اشیاء مثال کے طور پر پہیہ ، برتن اور دیگر اوزاروں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں سب سے زیادہ لوگ 1300 تا 300 ق م میں آکرآباد ہوئے۔