سلطان نور الدین ابو القاسم محمد ابن عما دالدین زنگی فروری 1118ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک بر بر خاندان سے تھا ۔ان کا با پ عما د الدین جس نے زنگی حکو مت کی بنیا در کھی ملک شا ہ سلجو قی کا غلا م تھا ۔سلجو قیوں کی حکو مت چو نکہ عسکری بنیادوں پر قا ئم کی گئی تھی اس لیے سلجو قی حکو مت کا سارا نظم و نسق اور انتظام فو جی افسروں کے ہا تھ میں تھا جو سب کے سب یا تو سلجو قیوں کے زر خرید غلام تھے یا دور دور کے ملکو ں سے بطور ہد یہ سلجو قی در بار میں بھیجے گئے تھے۔ چو نکہ سلجو قی امراء غیر فو جی عہد و ں پر دور دراز کے علا قوں میں جا نا پسند نہیں کر تے تھے اس لیے ان عہد وں پر انہی افسروں کو جو ابتدا ء میں غلا م تھے مقر کیا جاتا تھا۔اتا بک تر کی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اتا لیق کے ہیں۔
سلا طین سلجو ق عا م طور پر تر بیت کے لیے اپنے بیٹوں کو فو جی امرا ء کے سپر د کر دیتے تھے، اس لیے یہی لو گ اتا بک کہلا تے تھے ۔ ان میں سے اکثر حکو مت کے نا ئب اور صو بے دار (گورنر ) ہو تے تھے جب سلجو قیوں کی آ ئے دن کی خا نہ جنگی کے با عث مر کزی حکو مت کمز ور ہو گئی تو اتا بکو ں نے سلجو قیوں کی اطا عت کے حلقے سے نکل کر اپنے اپنے علاقوں پر مستقل قبضہ کر لیا ۔انہی اتا بکان سلجوقیہ میں سے ایک مشہور اور نا مور سپہ سا لا ر عما دالدین زنگی تھا جس کا باپ آ ق سنقر بر بری ملک شا ہ سلجو قی کا غلام تھا ۔ یہی شخص زنگی سلطنت کا اصل بانی ہے ۔