Noor Jahan Begum

ملکہ نور جہاں کا اصل نام مہرالنساء خانم تھا۔ جب شہنشاہ جہانگیر کے عقد میں آئی تو نور محل اس کا لقب ہوا پھر نورجہاں خطاب ہوا اور تاریخ میں اسی نام سے مشہور و معروف ہوئی۔اس خاتون نے وہ عروج پایا کہ آج تک ہندوستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ذیل میں اس حسین ملکہ کے حالات زندگی کا خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔

ملکہ نورجہاں تہران کے ایک اعلیٰ اور معزز خاندان کی بیٹی تھی۔ اس کا دادا خواجہ محمد شاہ ایران کا وزیراعظم تھا اور دوسرے رشتہ دار بھی اعلیٰ عہدوں پر مامور تھے۔ خواجہ محمد شاہ کے بعد اس کے بیٹے مرزا غیاث کا ستارہ کچھ ایساگردش میں آیا کہ نان شبینہ تک کو  محتاج ہو گیا۔باآلاخر تنگ آکر اپنے وطن کو خیرباد کہنے اور تلاش معاش کے لئے ہندوستان روانہ ہونے پر مجبور ہوا۔ چنانچہ مع اپنی زوجہ، دو لڑکوں اور ایک لڑکی کے ہندوستان کی جانب روانہ ہوا۔

You might be interested